i پاکستان

خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے، بیرسٹر سیفتازترین

October 07, 2022

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا حکومت پر وزیراعظم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں معاشی بحران ہے تو اس کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وفاق کے ذمے 275 ارب کے واجبات ہیں، امپورٹڈ حکومت این ایف سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کر رہی۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنے کپڑے نہیں عوام کی لوٹی دولت سے بنائی اپنی جائیدادیں بیچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی