i پاکستان

خیبرپختونخوا میں ٹیکس نرخ دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت کم ہے، مشیر خزانہ خیبر پختون خواتازترین

April 04, 2024

خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کی ٹیکسز وصولی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ٹیکس نرخ دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت کم ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز، توانائی، ریوینیو اور انفارمیشن حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے ہدایت کی کہ گھروں پر سالانہ میونسپل پراپرٹی ٹیکس بڑے شہروں کے برابر لایا جائے، دو کنال سے بڑے گھر پر میونسپل پراپرٹی ٹیکس صرف 45ہزار روپے ہے۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بقایاجات کی ریکوری ہر صورت ہونی چاہیے۔اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کے حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 100ٹی ایم ایز میونسپل پراپرٹی ٹیکس سے مستثنی ہیں، مقامی لوگ گاڑیاں باہر سے رجسٹرڈ کراتے ہیں جن سے ٹوکن ٹیکس کم جمع ہوتے ہیں۔اس پر مشیرِ خزانہ نے ہدایت کی کہ خیبر پختون خوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی تجاویز لے کر آئیں، صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیاں صوبے کا انفرااسٹرکچر استعمال کرتی ہیں۔مزمل اسلم کے مطابق خیبر پختون خوا میں نان فائلر پر پراپرٹی ٹیکس 23فیصد بہت زیادہ ہے، پراپرٹی ٹیکس میں صرف 6فیصد صوبے کو جاتا ہے، 6فیصد ٹیکس بھی مزید کم کریں گے تاکہ لوگ زمین کے انتقالات شروع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی