i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنیکا فیصلہتازترین

April 27, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرخوراک کے مطابق حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپیمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنیسے 9 ارب روپیکی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کے پی حکومت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب میں گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی