وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشت گردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہاس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی