i پاکستان

خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشنتازترین

February 04, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی