i پاکستان

خیبر پختونخوا میں ہزاروں ہنرمند طلبہ بیروزگار، احساس ہنرپروگرام شروع کرنے کی تیاریاںتازترین

November 22, 2024

خیبر پختونخوا میں ہزاروں ہنر مند طلبہ کے بیروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، صوبائی حکومت نے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ روزگارکے لئے در در پھرنے پر مجبورہیں ، دستاویز کے مطابق ہرسال فارغ التحصیل 40 ہزار طلبہ میں سے30 ہزار بے روزگار ہیں ، فارغ ہونے والے طلبہ میں 70 فیصد روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت کی احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔دستاویز کے مطابق 107 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالجوں سیفارغ التحصیل طلبہ کی تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے، احساس ہنر پروگرام کیلیے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ احساس ہنر پروگرام رواں سال یکم دسمبر سے شروع کیا جائیگا، احساس ہنر پروگرام کی منظوری صوبائی کابینہ نے دیدی ، پروگرام کا مقصد تربیت نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی