پی ٹی آئی کے لاپتا مقامی رہنما کی لاش برآمد ہو گئی، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما یعقوب خان کی لاش باب خیبر کے سامنے رکھ کر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے جمرود بازار روڈ کو بندکردیاگیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یعقوب خان چند روز سے لاپتا تھے۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ یعقوب خان پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی