i پاکستان

خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلانتازترین

July 05, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی