i پاکستان

خیبر پختونخواہ میں "اختیار عوام کا" موبائل ایپ کا افتتاحتازترین

September 18, 2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل اختیار عوام کا (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔ اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے. ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔ عوامی پورٹل کے اجرا سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہین گے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی