خیبر پختونخوا میں مقیم غیر قانونی و قانونی افغان باشندوں کا معاملہ ، افغان شہریوں کی میپنگ کا عمل مکمل ہوگیا ۔ افغان باشندوں سے متعلق محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق صوبہ بھر سے 70 فیصد افغان شہریوں کی میپنگ مکمل ہوگئی، نادرا نے 8 لاکھ 80 افغان شہریوں کو سیٹیزن کارڈ جاری کیے، افغان کارڈ کے حامل تین لاکھ 20 ہزار افغان شہری خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں۔ دستاویز کے مطابق ڈیٹا مکمل کرنیکے بعد وزرات داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، نومبر 2023سے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد افغانی خیبرپختونخوا سے واپس گئے، افغان سیٹزن کارڈ کے حامل افغانیوں کی میپنگ 30اپریل تک مکمل کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ طور پرملک بھر سے افغانیوں کا اپنے وطن جانے کا سلسلہ جاری ہے ، وزارت داخلہ نے صوبہ بھر میں افغان شہریوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی