خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر قانون کو الاٹ کردہ گھر پر پولیس نے قبضہ کرلیا' و زیر قانون انصاف کے لئے دربدر بھٹکنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ خیبرپختونخواہ حکومت نے تحریک انصاف کے وزیر کو پشاور میں گھر الاٹ کیا تھا جس پر پشاور پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔ وزیر قانون کے پی ایس او اور پی آر او جب مکان کا قبضہ لینے کے لئے گئے تو پولیس نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ الٹا ان کو حوالات میں بند کردیا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک نہ تو وزیراعلیٰ اور نہ ہی آئی جی کے پی کے نے اس پر کوئی قدم اٹھایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی