خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے تشہیری مہم شروع کردی جبکہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 8 پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے اشتہار دے دیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی ویب سائٹ پر دئیے گئے اشتہار کے مطابق 6 گرلز اور 2 بوائز پرائمری اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے میں شامل ہیں۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر نو تعمیر شدہ اسکولوں چلائیں گے جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور پی پی پی موڈ میں 2،2 اسکول شامل ہیں، اسی طرح پشاور، لکی مروت، دیر اپر، ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک ایک سکول منصوبے کا حصہ ہوں گے۔اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو 10 سال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا۔دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سرکاری اسکول کے ایک بچے پر ماہانہ چار ہزار سے زائد اخراجات آتے ہیں جبکہ اس منصوبے سے کم خرچ میں معیاری تعلیم ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی