خیبر پختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ایک بیان میں کہا ہے کہ قرضے چھوٹے کاروبار اور گھر بنانے کیلئے دئیے جائیں گے،احساس قرضہ اسکیم سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ عوام کو روزگار دے کرغربت کا خاتمہ ممکن بنائیں گے،پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کی قرض اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت پہلے سال کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی