i پاکستان

خیبر پختون خوا سے کسی رکن اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا، معاون اطلاعاتتازترین

January 04, 2023

ترجمان خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ بلاوجہ بھٹو نے ہماری حکومت پر بیبنیاد الزامات لگارہے ہیں، کسی رکن اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔ وزیر خارجہ کے ردعمل میں معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ دہشت گرد بھتوں سے نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے مضبوط ہورہے ہیں۔ بلاول کو وزارت خارجہ میں بڑے پیکج پر انٹرن شپ ملی ہے، امپورٹڈ وزیر خارجہ اسی لیے ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی نابالغ کو ملکی معاملات اور پالیسیوں کا پتہ ہی نہیں ہے، بلاوجہ بھٹو سے کوئی پوچھے پاکستان کے کتنے صوبے ہیں تو انکو پتہ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی