i پاکستان

خیبر پختون خوا کو سینٹ انتخابات میں نظر انداز کرنا بدقسمتی ہے، سینیٹر محسن عزیرتازترین

April 09, 2024

سنی کونسل اتحاد کونسل کے رہنما سینیٹر محسن عزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو سینٹ انتخابات میں نظر انداز کرنا بدقسمتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔اس اقدام سے وفاق کی اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، منگل کے روز سینٹ میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا کی حفاظت ہمارا فرض ہے آج بھی ایک صوبہ کے پی محروم ہے ،اس صوبے نے پاکستان کے لئے ڈھال کا کردار ادا کیا اس کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب غیر قانونی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی