خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ سی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کے 4 طلبہ کو اغوا کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد نے طلبہ کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونیکی ترغیب دی، دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا۔ سی پی او نے بتایا کہ 2 طلبہ کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عظمت کے سرکی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسزاور پولیس پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی