i پاکستان

خیبر چوکی تختہ بیگ پردہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، 2اہلکار شہیدتازترین

July 01, 2024

خیبر چوکی تختہ بیگ پردہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کے دوران روڈ پرجوائنٹ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں خیبر پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے حملہ کو پسپا کردیا دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرارہوگئے خیبر پولیس کے بہادر اور شیر دل جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا خیبر دہشتگردوں کی فائرنگ کا پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کرکے فرارہونے پر مجبور کردیا خیبر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھیاور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کاروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی جوان شہید ہوئے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی