i پاکستان

خاتون پرتشدد اورہراسمنٹ مقدمہ میں تفتیشی افسرکو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایتتازترین

April 24, 2024

لاہور کی سیشن کورٹ نے خاتون پر تشدد کرنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم غلام فرید ، حافظ یاسر اور حافظ ناصر کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے عبوری ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت مقدمے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اہلیہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اہلیہ کو بچوں کے سامنے تشدد کیا گیا اورملزمان کی جانب سیدھمکیاں دی جارہی ہیں،عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔ ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نیحقائق کیمنافی مقدمہ درج کیا، عدالت عبوری ضمانت منظورکرے،عدالت نیکاروائی کرتیہوئے تینوں ملزمان کی چارمئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی