i پاکستان

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری(آج) تک معطلتازترین

March 30, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پرنظرثانی اپیل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری (آج) جمعرات تک معطل کر دیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے (آج) جمعہ تک سماعت ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تحریک انصاف کیچیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی