i پاکستان

خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظورتازترین

June 29, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزم پر دفعہ 324 اور دہشتگردی دفعات لگا دیں حالانکہ کوئی شواہد نہیں، واقعے کی ویڈیو دیکھ لیں کچھ ثابت نہیں ہوتا، جیسے گالی پر کوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑ پر بھی کوئی سیکشن نہیں بنتا، ایک تھپڑ مارنے پر 8 دن سے بندہ جیل میں ہے۔ بعدازاں جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گرفتار پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی