i پاکستان

کہاتھا یکم مئی سے 20 جون حکومت کے لیے اہم ہیں،شیخ رشیدتازترین

May 14, 2024

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہاتھا یکم مئی سے 20 جون حکومت کے لیے اہم ہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے ، ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا کیس لڑنا پڑ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے ، رات جو کشمیریوں کو گھروں سے پکڑا گیا یہ بڑی زیادتی ہے حالت ان کی یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراں سے مار کھاتے ہیں ، میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراں کا چرچا ہے ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے ، اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں صحیح مشورہ یہ ہے کہ کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے حکومت کو اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیے ، 190 ملین پانڈ ریفرنس میں مجھے بلایا گیا تو ضرور جاں گا ، نیب ٹیم نے ہائی کورٹ راولپنڈی میں یہ بیان دیا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی