i پاکستان

کاروبارپاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی، ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

September 25, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے رواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام کے اعشاریے مثبت ہیں۔ اے ڈی بی پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری کردہ آٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔ آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہوگی، مہنگائی کی شرح سال 2023 تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی جو 2024 میں کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی جبکہ دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی