i پاکستان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزیتازترین

July 29, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ، 440 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی