i پاکستان

کار سرکار میں مداخلت کا کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیعتازترین

January 10, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی