پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کو منظر عام پر لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب وقت آنے پر مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے گا، قانونی تحفظ ملتے ہی مراد سعید منظر عام پر آ جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں مراد سعید کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں، مراد سعید کے والد کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر متعلقہ اداروں نے مقدمات کی تفصیلات جمع کرادی ہیں، ایف آئی اے اور اس کے متعلقہ زونل آفسز میں مراد سعید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے مراد سعید پر 8 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مراد سعید کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، مشاورت کے بعد راہداری ضمانت کے لئے متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی