i پاکستان

کامونکی،پولیس اہلکاروں کا رپورٹرز اور کیمرہ مینوں پر تشدد، ایس ایچ او معطلتازترین

October 31, 2022

کامونکی میں تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاوں نے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ کامونکی میں پولیس اہلکاروں نے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور دو کیمرہ مینوں پر تشدد کیا جس پر ایس ایچ اوسٹی کامونکی اور دیگر ملازمین کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔ سی پی او کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی صدر وقار عظیم کو واقعے پر انکوائری افسر مقرر کردیا۔ دوسری جانب صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ڈی ایس این جی ہٹانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی