سرکاری فلیٹس پر پولیس کا قبضہ،آئی جی اسلام آبادکی طلبی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس نے آبپارہ میں سیکٹر جی سکس ون کے فلیٹس پر پولیس کے غیر قانونی قابضین کی فہرست سمیت آئی جی اسلام اباد کو آج طلب کر لیا۔کمیٹی کا اجلاس( آج )منگل 10 ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس کی کمیٹی روم نمبر چار میں چیئرمین سینٹر ناصر محمود کی صدارت میں منعقد ہوگا۔آئی جی اسلام اباد کمیٹی کو جی سکس ون کے فلیٹس میں غیر قانونی قابضین کے بارے میں آگاہ کریں گے۔اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے اجلاس کو اسلام اباد کے نئے سیکٹرز میں ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی