i پاکستان

قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ اور چار پینلز کا انتخابات سے قبل سابقہ ایسوسی ایشن کے آڈٹ کا فیصلہتازترین

September 06, 2024

قائد اعظم یونیورسٹی (QAU) اسلام آباد کی انتظامیہ اور چار اہم پینلز نے 2024 کے انتخابات سے قبلسابقہ ایسوسی ایشن کے آڈٹ کرنے پر متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ 15 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ کی شرط ختم کر دی، تقریبا 700 نئے ووٹرز کے اندراج کے ساتھ انتخابات کے عمل میں تبدیلی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی (QAU) اسلام آباد کی انتظامیہ اور چار اہم پینلز فاونڈر پینل، متحدہ پینل، QAU فور ایور پینل، اور QAU اسٹارز پینل نے 2024 کے انتخابات سے قبل 2012 سے 2023 تک کی QAU سابقہ ایسوسی ایشن کے آڈٹ کرنے پر متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ QAU الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں دو اہم امور 1970 تک کے تمام سابق طلبا کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور آئندہ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا ۔ ڈاکٹر ادریس نے سابق طلبا کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس منصوبے کے لیے حمایت اور فنڈنگ کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ جاری کوششوں کے باوجود، صرف تقریبا آٹھ ہزار سابق طلبا نے ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کروائی ہے۔ شرکا نے پچھلے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے سابق ایسوسی ایشن کا آڈٹ ضروری ہے۔

ڈاکٹر ادریس نے اعلان کیا کہ ووٹر رجسٹریشن کا عمل ہفتے کے آخری کام کے دن بند ہو جائے گا، اور سابقہ 15 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، ڈاکٹر ادریس نے بتایا کہ QAU انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کے لیے ایک آئین تیار کیا ہے، جو چند دنوں میں تمام پینلز کو فراہم کیا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تقریبا 700 نئے ووٹرز کے اندراج کے ساتھ انتخابات کے عمل میں تبدیلی کی جائے گی، اور ان نئے ووٹرز کو نئے نامزدگی کے کاغذات جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سابق ایسوسی ایشن کے نام پر کوئی ایونٹ یا سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور نہ ہی کسی بھی گروپ کو QAU کے سرکاری لوگو کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔ اجلاس میں اہم شرکا میں QAU فور ایور پینل کے ریحان سعید، ڈاکٹر غلام علی ملہ، اعظم حبیب، اور شاہد منہاس؛ متحدہ پینل کے عزیز نشتار، محمد فاروق، اور طیبہ بٹول؛ فانڈر گروپ کے وجاہت لطیف اور چودھری ذولفقار؛ اور QAU اسٹارز پینل کے سعید چ شامل تھے۔ اگلے اجلاس کا انعقاد 20 ستمبر سے پہلے متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی