کے پی حکومت نے مئی میں تمام نئی ترقیاتی سکیموں کو فنڈز اجراء پر پابندی عائد کردی۔ سکیموں کے تخمینہ میں تجدید کے باعث فنڈز کا اجرا مشروط کردیا گیا،جاری سکیموں کیلئے 50فیصد فنڈز فور طور پر جاری کئے جائینگے،تکمیل کے قریب اسکیموں کیلئے فنڈز کی فراہمی ترجیح ہوگی۔بجٹ منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے فنڈز اجرا پالیسی جاری کردی۔ پالیسی کے مطابق انتظامی محکمے اضلاع کی بنیاد پرسکیموں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پابندہونگے،فنڈزکا اجرا کسی فرد واحد کینام پرنہیں کیاجائیگا،ادویات کی خریداری کیلئے100فیصدرقم جاری کی جائیگی،اعزازیہ کی ادائیگی کومشروط کیا گیا ہے، ہسپتالوں کو بھی مختص تمام فنڈز جاری کئے جائینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی