i پاکستان

کے پی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے زائد نہ ہو،محکمہ داخلہ کی ہدایتتازترین

June 20, 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی