i پاکستان

کے پی کے کی عوام کی محافظ پولیس کو اپنی ہی حفاظت کیلئے اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامناتازترین

November 02, 2024

خیبرپختونخوا پولیس کو اپنی ہی حفاظت کے لئے اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق حکام نے پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کی روک تھام کے لئے سر جوڑ لیے، حکومت نے پولیس کے لئے پیشگی ایک ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، فنڈز سے بی 6 لیول کی محافظ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق بی 6 لیول کی گاڑی خریدنے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، مائن ریزسٹنٹ گاڑی کی خریداری پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ امن وامان کے لئے پولیس کو جدید گاڑیوں کی ضرورت ہے جس کے لیے صوبائی کابینہ نے 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی