i پاکستان

کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ، سکیم متعارف کرادی ، 350 ملین روپے مختصتازترین

September 24, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق قرضہ سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کیلئے فراہم کیا جائے گا جبکہ قرضہ لینے والے ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کے ذریعے رقم واپس وصول کی جائے گی۔خیبرپختونخوا حکومت نے اس سکیم کیلئے 350 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی