i پاکستان

کے پی ہائوس آپ کے باپ دادا کی جاگیر نہیں، اسے ٹیررازم ہائوس اور نوگو ایریا نہ بنائیں ، امیر مقام کا بیرسٹر سیف کو جوابتازترین

November 08, 2024

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی ہائوس آپ کے باپ دادا کی جاگیرنہیں، اسے ٹیررازم ہائوس اور نوگو ایریا نہ بنائیں۔ امیر مقام نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ہمیشہ غیر سنجیدہ باتیں کرتے ہیں، کبھی لاہور پر قبضے کی بات کرتے ہیں تو کبھی اسلام آباد پر حملے کا بیان دے دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی