i پاکستان

کے الیکٹرک صارفین کے لئے خوشخبری، 0.492 روپے فی یونٹ رعایت ملے گی، جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگیتازترین

January 09, 2025

کے الیکٹرک صارفین کو بلوں میں بڑی رعایت مل گئی ، جو جنوری 2025 میں بلوں میں لاگو ہوگی۔تفصیل کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024 کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔جس کے تحت 0.492 روپے فی یونٹ رعایت دی جائے گی، جو جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھا اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔جب ایندھن کی عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین اپنے بلوں میں اس کمی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ صارفین کے بلوں پر وصول کی جانے والی رقم کا تعین نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق تمام صارف کیٹیگریز پر ہوگا، سوائے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) ، لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرنگ اور ایگریکلچرل صارفین کے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی