i پاکستان

جسٹس شجاعت علی خان کی راولپنڈی بنچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسالتازترین

August 24, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بنچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کر لی۔ جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، سرجری کے باعث راولپنڈی بنچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔ جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری ہے اور اس بارے میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے، آئندہ ہفتے سے لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی