i پاکستان

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیاتازترین

May 18, 2024

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 25 مئی تک بیرون ملک دورے پر ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے دورہ امریکا کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی