i پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کیس 26 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررتازترین

September 07, 2024

ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف الزامات کی تشہیر پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کو 26 ستمبر کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے ۔ عدالت نے وقاص ملک ایڈووکیٹ سمیت 2 صحافیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جب کہ صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کر رکھا ہے ۔ سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالتی معاون مقرر ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی