اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ ہوگئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی طبعیت ناسازی کے باعث رخصت کی وجہ سے ان کی دوروز سے تمام کازلسٹ منسوخ ہوگئی جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے جمعرات کو سماعت کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی بدھ کو بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھی ان کی کاز لسٹ منسوختھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی