جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس میں بڑی پیشرفت ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ اور امریکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ایکس کے چیف لیگل آفیسر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا ایکس پر لیک ہوا ، ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکانٹ کی شناخت میں معاونت کرے، اگر یہ ایک منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائیکورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے ، یہ قابل تعریف عمل ہو گا۔ خط میں ایکس کی جانب سے برطانوی اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ دیا گیا، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے اکانٹس کی تفصیلات بھی خط کیساتھ منسلک ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی