i پاکستان

جرمنی کے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں نوجوان پاکستانی انجینئر نے عالمی ایوارڈ جیت لیاتازترین

January 16, 2026

جرمنی میں جاری بین الاقوامی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں پاکستانی نوجوان کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا، فراز نے کیلے کے تنے سے جدید مشین تیار کی۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد فراز نے تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا بھر کے طالب علموں سے مقابلے میں علمی ایوارڈ جیت کر سب پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا، نمائش میں پاکستان مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جرمنی کی ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر نے پاکستان کا نام روشن کیا۔طالب علم محمد فراز نے اپنی تحقیق اور فنی صلاحیتوں کی بنیاد پر کیلے کے درخت کے تنے سے فائبر بنانے کی جدید مشین تیار کی، جس پر انھیں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی نوجوان محمد فراز کو عالمی ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔دوسری جانب نمائش کے تیسرے روز پاکستانی مصنوعات غیرملکی خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں، پاکستانی پویلین پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستانی نمائش کنندگان کہتے ہیں کہ چین سمیت دیگر ممالک کے خریدار پاکستانی مصنوعات کو پسند کررہے ہیں جو قیمت میں کم اور معیار میں بہتر اور پائیدار ہیں۔پاکستانی نمائش کنندگان نے امید ظاہر کی ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل 2026 کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی