i پاکستان

جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوگئےتازترین

August 19, 2024

اسٹیٹ بینک نے جولائی کے بینکنگ اعدادوشمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے جب کہ جولائی 2024 تک بینکوں کیایڈوانس ڈپازٹس کا تناسب 38.8فیصد رہا۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5فیصد کم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی