جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔ جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ تاہم تفتیشی افسر کے انکار پر عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی