i پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ؛پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورتازترین

September 05, 2024

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، شبلی فراز، اسد قیصرودیگر کارکنان عدالت میں پیش ہوئے ،پرویزالہی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ چودھری پرویز الہی صاحب کو کیا ہوا ہے؟وکیل نے کہاکہ پرویز الہی بیمار ہیں، ڈاکٹر نے 4ہفتے مکمل ریسٹ کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی