i پاکستان

جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے، شبلی فرازتازترین

November 08, 2024

پی ٹی آئی رہنما سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کریں گے۔راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے، جو حالات ہیں یہ مارشل لا میں بھی نہیں دیکھے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا، جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے، منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں اور عدم استحکام کی کیفیت ہے، غیرملکی کمپنیز بھی ملک چھوڑ کر جارہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ نااہل اور خودساختہ حکومت ہے ان سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہا، شارٹ فال بڑھ چکا ہے، حکومت سے 390 ارب روپے کا خسارہ بھی پورا نہیں ہو رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی