سپریم کورٹ میں جی 10ٹو اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔ سپریم کورٹ میں جی 10ٹو اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزار خوشدل خان نے اس موقع پر کہاکہ دعا ہے آپ اسی طرح بنچ ایک میں ہی رہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم ڈی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیااورکیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی