جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ میپکو ترجمان کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 100 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 65 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، بجلی چوروں کو 77 لاکھ 83 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق بجلی چووروں سے 5 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا ہے، ملتان، بہاولپور، کبیر والہ، خانیوال میں 3 زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ بجلی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 13 لاکھ روپے واجبات بھی وصول کئے گئے۔ میپکو ترجمان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں 20 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی