پاک فوج کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں کھیل کے میدانوں کی رونقیں بحال ہو نا شروع ہوگ ئیں ۔جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں میں مثبت تفریحی رجحان کو فروغ دینے کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔فٹ بال کے شائقین نے بڑی تعداد میں اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ملک، مشران اور نوجوان بھی شامل ہوئے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ اور سرگرمیاں نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے اس حوالے سے کہا کہ ہم پاک فوج کے بہت مشکور ہیں جن کی بدولت ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔ حاضرین نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور نوجوانوں کے لیے صحت بخش تفریح مہیا کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی