جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ایک سرکاری اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں رات گئے دھماکہ کرکے فرار ہوگئے ۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی