i پاکستان

جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، وزیراعظمتازترین

January 05, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پرعالمی برادری اپنا کردارادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی