i پاکستان

جنیوا کانفرنس میں دنیا نے شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا، وزیراعظمتازترین

January 10, 2023

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا نے گزشتہ روز دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا، اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی